راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی،جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو 30منٹ تک جاری رہی،ذرائع کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔