واشنگٹن (آئی این پی )سپیس ایکس کا سٹار شپ فلائٹ 9ناکام ہوگیا، پرواز کے 30منٹ بعد تباہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز سٹار شپ فلائٹ 9خلا میں پرواز کے 30منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔سپیس ایکس کے مطابق راکٹ میں ایندھن کی لیکیج کے باعث خلا میں گھومنے کا عمل بے قابو ہو گیا، جس کے بعد اسے غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔