راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی، جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو 40منٹ تک جاری رہی ، ملاقات کے دوران انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات ختم ہونے کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔