مالک نے 122 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی ، 19 بار سگنل توڑا
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ای چالان کے 141 مرتبہ خلاف ورزیوں کے مرتکب موٹرسائیکل سوار کو شیراکوٹ سے پکڑ لیا۔ ٹریفک انسپکٹر ناصر خان نے کارروائی کے دوران ایسے موٹرسائیکل سوار کو پکڑا جس نے 141 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ موٹرسائیکل مالک نے 122 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی جبکہ 19 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ مذکورہ موٹرسائیکل سوار کے ذمے مجموعی طور پر 2 لاکھ 62 ہزار 200 روپے کے ای چالان جرمانے واجب الادا ہیں۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے شہر میں منظم ٹریفک کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے ای و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو بھی کلیئرنس کیلئے مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔