ای چالان نادہندہ گان کیخلاف کریک ڈا ئون

 ڈیوٹی پر موجود وارڈنز موٹرسائیکل ،گاڑیوں کا ای چالان کا ریکارڈ چیک کریں گے،واجبات وصولی یقینی بنائے جائینگے :ڈی آئی جی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے ای چالان نادہندہ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ڈیوٹی پر موجود وارڈنز موٹرسائیکل ،گاڑیوں کا ای چالان کا ریکارڈ چیک کریں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک اطہر وحید کے مطابق وارڈن ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں واجبات وصولی یقینی بنائیں۔اس سے قبل وارڈنز ای چالان نادہندہ کیخلاف سیف سٹی کی نشاندہی پر کارروائی کرتے تھے سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر میں ہزاروں موٹرسائیکل اور گاڑیاں سیف سٹی کی نادہندہ ہیں