نواز شریف اور مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ جائیں گے

نواز شریف اور مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 28 نومبر کو ہانگ کانگ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی، جہاں وہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب میں شرکت کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو اس تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔دورہ ہانگ کانگ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران مریم نواز کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں نواز شریف بھی شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو اور نواز شریف کے درمیان دیرینہ ذاتی مراسم ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ ریزیلینس سے متعلق اقدامات کو نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے تسلیم کیا جانا پنجاب حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں کا اہم اعتراف ہے۔