پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جس میں جنوبی افریقا نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔پاکستان نے ہدف 103 رنز 3.5 اوورز میں حاصل کر لیا، جس میں عبدالصمد کی ناقابل شکست 50 رنز کی جارحانہ اننگز شامل تھی، جس میں انہوں نے 8 چھکے لگائے۔ خواجہ نافع 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اور کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔