خاتون دوست کو قتل کرنیکا طریقہ جاننے کیلئے مصنوعی ذہانت پلیٹ فارمز کا استعمال کیا
اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اے آئی سے قتل کا طریقہ کار پوچھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنی سابقہ خاتون دوست کو قتل کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے مصنوعی ذہانت پلیٹ فارمز کا استعمال کیا، کلاڈ اے آئی اور ڈیجیٹل مواصلاتی پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔این سی سی آئی اے نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذرائع اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے، ایسے پلیٹ فارمز کو دھمکیوں، خوفزدہ کرنے یا مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔این سی سی آئی اے نے کا کہنا ہے کہ سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے سامنے آنے والے نئے خطرات سے نمٹنے، شہریوں کے تحفظ اور قانون کے مطابق تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کا احتساب یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔این سی سی آئی اے اس سے قبل بھی ایسے واقعات میں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے