لاہور بورڈ ،جعلی امیدوار روکنے کیلئے رول نمبر سلپس پر کیو آر کوڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔ بورڈ نے امتحانات میں نقل روکنے کیلئے منفرد قدم اٹھایا ، جعلی امیدواروں کی روک تھام کیلئے پہلی مرتبہ رول نمبر سلپس پر خصوصی کیو آر کوڈ لگا دیا گیا۔کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کے مطابق کیو آر کوڈ سے رول نمبر سلپ آن لائن کھل سکے گی، جعلی امیدواروں کا تعاقب ہو سکے گا۔