لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نمبرون، سانس لینا مشکل

لاہور (آئی این پی)فضائی آلودگی اور اسموگ میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 272 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ خطرناک حد تک بڑھ کر 538 تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بارش نہ ہونے کے باعث شہر میں گرد و غبار کی شدت برقرار ہے اور درختوں پر بھی دھول اور مٹی کی تہہ جم گئی ہے۔اسموگ کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہے اور چھٹی کے روز تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے