لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ 10 سالہ معاہدے میں توسیع کی

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ 10 سالہ معاہدے میں توسیع کی

لاہور قلندرز کے ساتھ پی ایس ایل کے مستقبل کے لیے 10 سالہ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں ٹیم کی توسیع کی گئی۔
اس موقع پر کرکٹر حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک تھے۔تقریب کے دوران زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔اونر لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا زمبابوے کرکٹ کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔انہوں نے بتایا کہ برینڈن ٹیلر بھی پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندرز کے لیے کھیلا، اور آج زمبابوے ٹیم ہمارے ساتھ ہے۔
ثمین رانا نے کہا کہ زمبابوے کپتان اور کوچز کی سپورٹ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہے۔چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ لاہور قلندرز کا 10 سالہ سفر شاندار رہا، اور انہوں نے پی ایس ایل کے معیار کو بلند کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز نے یہ بھی دکھایا ہے کہ ایک فرنچائز کو کیسے کامیابی سے چلایا جاتا ہے۔