شکیب الحسن لاہور قلندرز کے ساتھ شامل، پی ایس ایل میں کھیلیں گے

شکیب الحسن لاہور قلندرز کے ساتھ شامل، پی ایس ایل میں کھیلیں گے

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن لاہور قلندرز کے ساتھ شامل، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کھیلیں گے

بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ شکیب الحسن کو لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر اپنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پی ایس ایل 10 کے لیگ میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ پلے آف راؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اس لیگ کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔