فخر زمان پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے، مکمل فٹ اور تیار ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان جو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔لاہور قلندرز کے سی ای او سمین رانا نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ فخر زمان مکمل فٹ ہیں اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔
فخر زمان کی ٹیم لاہور قلندرز 11 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئینز ٹرافی میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب بھی ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تاہم ان کی پی ایس ایل میں شرکت کی صورتحال ابھی تک غیر یقینی ہے۔