بھائی کی کتاب میں شہزادی ڈیانا کی وفات سے متعلق حقائق بے نقاب کرنے کا دعویٰ

بھائی کی کتاب میں شہزادی ڈیانا کی وفات سے متعلق حقائق بے نقاب کرنے کا دعویٰ

برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بھائی، پرنسس لیڈی ڈیانا کے بھائی، چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور موت سے متعلق حقائق اور یادوں کو قلم بند کرنے کے لیے نئی کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کتاب کا عنوان ’سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘ ہے اور یہ 22 ستمبر کو برطانیہ اور دیگر ممالک میں شائع ہوگی۔ اس کا ترجمہ 12 زبانوں میں بھی کیا جائے گا۔پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے مطابق، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کے بارے میں تفصیل سے اور کھل کر گفتگو کی ہے۔کتاب میں شہزادی ڈیانا کی زندگی، 1997ء میں پیرس میں پیش آنے والے کار حادثے میں ان کی ہلاکت کے بعد کے المناک ہفتوں کا ذکر بھی شامل ہے۔چارلس اسپینسر کا کہنا ہے کہ، ’’میں اپنی بہن سے متعلق انٹرویوز کی درخواستوں کے باعث اپنی یادیں اور خیالات قلم بند کرنے پر مجبور ہوا ہوں، کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ آراء حقیقت کے قریب آئیں ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہن کو مثبت انداز میں یاد کرنا چاہتے ہیں اور قارئین کو ڈیانا کی شخصیت کے ایسے پہلو دکھانا چاہتے ہیں جن میں محبت، کشش، خود اعتمادی کی کمی، اور بھرپور زندگی کا جذبہ شامل تھا۔
یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد ان کے بھائی نے ویسٹ منسٹر ایبی میں آخری رسومات کے دوران جذباتی خطاب کیا تھا اور ان کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ہمیشہ دیکھ بھال کرنے کا عہد کیا تھا۔اب 30 سال بعد، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان تعلقات میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جبکہ ڈیانا کے سابق شوہر، بادشاہ چارلس سوم، اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا برطانیہ کے شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق، جولائی کے آغاز میں ہیری، میگھن، اور ان کے بچے اسپینسر کے آبائی گھر آل تھورپ گئے تھے، جہاں انہوں نے ڈیانا کی قبر کا بھی دورہ کیا۔چارلس اسپینسر کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ کتاب ڈیانا کو یاد رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کے لیے بھی متاثر کن ہو جو اس دور کو یاد نہیں رکھتے۔