ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنے اور غلط نظریات رکھنے والے گروہوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اور شہداء کا خون پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو شکست دینے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔شہید میجر سبطین حیدر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔