شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی پنجاب نے پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کر کے ان کی روح کے ایصال ثواب کی دعا کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کے بھائی اور دو بیٹوں سے ملاقات کر کے یقین دلایا کہ پولیس کی فیملی کبھی تنہا نہیں رہے گی اور رزاق ڈوگر کی قربانی کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب کے علاوہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی سی سی ڈی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز عمران کشور، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقار الحسن اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ میں شہید ہوئے اور انہوں نے اپنے ورثا میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔