دولہے کو سلامی میں لاکھوں نقد اور بھاری چیک,،دولہا نے سونے کا ہار بھی پہن رکھا تھا
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے شہر ڈسکہ کے نواحی گائو ں بیگ چک میں نوٹوں کے درخت سے شہریوں نے خوب ڈالر اڑائے، باراتیوں نے شادی میں ڈالروں سمیت نوٹوں کی بارش کی جسے لوٹنے لئے لوگوں کی بڑی تعداد آگئی۔تفصیل کے مطابق اوورسیز شاہد بھٹی کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے بارات یادگار بنانے کیلئے دل کھول نوٹ لٹائے، ڈالر بھی خوب ہوا میں اڑائے۔دلہن والوں نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، دولہے کو سلامی میں لاکھوں روپے نقد اور بھاری چیک دیئے،دولہا نے بھاری بھرکم سونے کا ہار بھی پہن رکھا تھا، علاقہ مکینوں نے کہا کہ بڑے عرصے بعد ایسی شاہانہ بارات دیکھی ہے۔