پیکیج کے تحت نان فائلرز کے لئے کوئی اقدامات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ فائلرز کے لئے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی
تفصیلات آئندہ ماہ متعارف کرائی جا سکتی ہیں، اس میں پراپرٹی ٹیکسز میں تبدیلیوں کی تجاویز آئی ایم ایف سے منظوری کی منتظر ہیں
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مزید فعال بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع پیکج تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پیکج کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈالرز میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ پیکج میں خلیجی ممالک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقدامات شامل ہیں، جن میں اسپیشل انویسٹمنٹ زونز کا قیام اور ایسکرو اکاؤنٹس کے ذریعے محفوظ مالی لین دین کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ ایسکرو اکاؤنٹس کا مقصد دھوکہ دہی کو کم کرنا اور لین دین کو شفاف بنانا ہے۔ حکومت نے اس پیکج کے تحت نان فائلرز کے لیے کوئی اقدامات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فائلرز کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ پیکج کی تفصیلات آئندہ ماہ متعارف کرائی جا سکتی ہیں، اور اس میں پراپرٹی ٹیکسز میں تبدیلیوں کی تجاویز آئی ایم ایف سے منظوری کی منتظر ہیں۔