ٹک ٹاکرز کو ڈالروں کا نشہ‘ دوستی ختم کرنے والوں سے انتقام لینا شروع کردیا

لاہور میں  خواتین ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ زبیر نے دوستی ختم کرنے پر اپنی ٹک ٹاکر دوست اجالا کے گھر پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کرا دی
  سوزین اور نمرہ دبئی میں مقیم ہیں ‘ان کی سابق دوست ٹک ٹاکر اجالا بھی دبئی  میں رہتی ہے‘مقدمہ درج‘تحقیقات جاری ہے:ایس پی کینٹ
لاہور(حسن خالد)ڈالر کمانے کا لالچ یا سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا جنون؟ ٹک ٹاکرز معمولی وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے جانی دشمن بننے لگے۔کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف کا محض دوستی سے انکار اسکی موت کی وجہ بنا تھا وہیں لاہور میں دو خواتین ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ زبیر نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ ٹک ٹاکر دوست اجالا کے گھر پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی،ایس پی کینٹ علی رضا کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے جبکہ گھر کے داخلی دروازہ پر بھی گولیوں کے نشان تھے،ایس پی کینٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمہ  سوزین اور نمرہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ سابقہ دوست ٹک ٹاکر اجالا بھی دبئی میں رہتی ہے،ملزموں کے خلاف اندراج مقدمہ کے باوجود کوئی مزید پیش رفت سامنے نہ آسکی ۔