ڈسکہ :شادی سے ایک روز قبل دولہا اغوا

ڈسکہ ،موترہ(خصوصی رپورٹ)نامعلوم افراد نے شادی سے ایک دن قبل ہی دولہے کو اغواکرلیا۔تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کے اظہر مسیح کا بھائی سکندر مسیح سٹی ہاؤسنگ میں نجی سکول میں پڑھاتا ہے اوراسکی آج 27 نومبر کو شادی بھی ہے، وہ گزشتہ روز گھرسے باہرگیاتوواپس نہ آیااس نے تلاش شرو ع کی تواس کو معلوم ہواکہ اسکے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔