باراتیوں کی ڈالروں ، موبائل فونز، گھڑیوں ، نوٹوں کی بارش

نارووال (خصوصی رپورٹ)نارووال میں دلہا کے بھائیوں نے نوٹوں کے ساتھ ڈالر ، موبائل ، گھڑیوں، سوٹوں کی بارش کر دی۔ نواحی علاقے مانک کے رہائشی ملک لیاقت کے بیٹے ملک علی کی بارات ناروو ال آئی،ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ فضا میں نوٹوں کی برسات ہو رہی ہے 'پیسے لوٹنے والوں نے خوب جی بھر کر پیسے ڈالراور موبائل لوٹے۔ تمام باراتیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں اعلیٰ معیار کے لذیذ اور مزیدار کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا۔