ن لیگ کاپنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی نشستوں پر کلین سویپ، لاہور میںحافظ نعمان نے 63441 ووٹ لے کر میدان مار لیا

انتخابی دنگل، شیر کی دھاڑ کارکنوں کا جشن
ساہیوال پی پی 203 میںمسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ کامیاب، آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر دوسرے نمبر پر رہے،  ن لیگی راجا دانیال نے  52684 ووٹ لے کر بازی  جیت لی 
چیچہ وطنی میں  (ن) کے چوہدری طفیل جٹ 1 لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے سکے، پی پی 203  میں بھی ( ن) لیگ فاتح رہی
پولنگ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات،5 بجے تمام پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے، کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جو پہلے سے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی
 لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،کرائم رپورٹر) حلقہ این اے 129 ضمنی انتخاب کے 334 پولنگ سٹیشن کاغیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج کا اعلان ہوگیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے میدان مار لیا، حافظ نعمان 63441 ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان کو 34342 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ، دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے۔علاوہ ازیں 334 پولنگ سٹیشن میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ساہیوال: پی پی 203 میں تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطبق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 46820 ووٹ لیکر  آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر10975 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  رہے، ٹرن آؤٹ 23 فیصد رہا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 104 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے تمام 375پولنگ اسٹیشنز کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے۔تمام 375 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجا دانیال 52684 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید کے 18848 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔، قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ سخت حفاظتی انتظامات میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔5 بجے تمام پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے اور کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جو پہلے سے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔  چیچہ وطنی میں ہونے والے قومی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے دونوں نشستوں پر میدان مارلیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں سے پی ٹی آئی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ این اے 143  کے تمام 442 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق یہاں سے (ن) لیگ نے میدان مارلیا۔ (ن) لیگ کے چوہدری طفیل جٹ نے 1 لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کا بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوگیا ہے اور یہاں بھی( ن) لیگ فاتح رہی ہے۔ (ن )لیگ کے محمد حنیف جٹ  46 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10 ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دریں اثنا پنجاب ضمنی الیکشن: قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب ہوگئے۔حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم  لیگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شر وسر 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے تمام 159 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49049 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کیمیاں علمدار عباس قریشی 55611 ووٹ لے کر جیت گئے۔سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کے سلطان علی رانجھا71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کیاحمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،  آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام  171 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل35245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔