ن لیگ کی حنا ارشد وڑایچ نے 78 ہزار 419 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط نے 40ہزار،37ووٹ حاصل کئے
سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حنا ارشد وڑائچ کی شاندار کامیابی پر کارکنوں کا جشن، آتش بازی، ہوائی فائرنگ بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس سے قبل ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی رہی، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہوا اور نعرے بازی بھی چلتی رہی، اس دوران دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریٹرننگ آفس جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کرنے کے خلاف سمبڑیال چوک پر احتجاج کیا، پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔پی پی اور پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے دھاندلی کا الزام لگایا ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر نتائج تبدیل ہوئے تو یہ بدقسمتی ہو گی، ن لیگ ایک سیٹ کے لیے ایسا نہ کرے۔پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے نمائندوں کو نکالا گیا، پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا۔