دبئی کا سب سے بڑا بجٹ منظور، معیشتی ترقی کا نیا سنگ میل

دبئی کا سب سے بڑا بجٹ منظور، معیشتی ترقی کا نیا سنگ میل

دبئی نے 2026 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا، جس کا حجم 302.7 ارب درہم ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، دبئی کی آمدن 329.2 ارب درہم متوقع ہے، جس کے نتیجے میں 5 فیصد سرپلس کا امکان ہے۔اس ضمن میں، 2026 کے لیے 99.5 ارب درہم کے اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد اور انفرا اسٹرکچر کے لیے 48 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے 10 برسوں میں دبئی کے جی ڈی پی کو دگنا کیا جائے گا اور اسے دنیا کی ٹاپ 3 شہری معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔حکومت نے یہ بھی بتایا کہ کیش لیس اسٹریٹیجی پر تیزی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، اور حکومتی کانٹیکٹ سینٹر سروسز عوام اور حکومت کے رابطے کو مزید آسان بنائیں گی۔