بلومبرگ رپورٹ اہم سنگ میل، پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا:وزیراعظم

بلومبرگ رپورٹ اہم سنگ میل، پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ ترقی کا یہ سفر اب رکے گا نہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں مضمر ڈیفالٹ امکانات میں 2200 بیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ CDS کی قیمت میں نمایاں کمی عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان میں اعتماد کا عکاس ہے۔عالمی درجہ بندی میں ابھرتی معیشتوں میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، جو پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن بلومبرگ کی رپورٹ ہمارے لیے ترقی کے سفر کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کوششوں اور پاکستانی و عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے، اور اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔یہ رپورٹ پاکستانی معیشت میں اعتماد میں اضافے اور مستقبل کی مضبوطی کا واضح ثبوت فراہم کرتی ہے۔