حماد اظہر کا فارم 45غائب ہونے کا الزام بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن کو اس طرح کی جتنی بھی شکایات موصول ہوتی ہیں، کمیشن پہلے ان کی تصدیق کرتا ہے
اسلام آباد(آ ئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں فارم 45 غائب ہونے کے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشن پنجاب کی ترجمان ہدا گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اس طرح کی جتنی بھی شکایات موصول ہوتی ہیں، کمیشن پہلے ان کی متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے تصدیق کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیشن کو یہی رپورٹ ملی ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔گذشتہ رات ایکس پر جاری ایک بیان میں حماد اطہر نے دعوی کیا تھا کہ انھیں اطلاع ملی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کے ضمنی انتخاب کے لئے متعدد پریزائڈنگ افسران کو مہیا کیے جانے سامان سے فارم 45 غائب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔