ہری پور ضمنی الیکشن کا فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد قرار

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہری پور ضمنی الیکشن پر کمیشن کو دباو? میں لانے کی کوشش ناکام ہوگی، فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، این اے 18 ہری پور میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار اور جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارم 47، 24 نومبر کو صبح 3:16بجے پر کمیشن کو موصول ہوا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 3:22بجے پر وہی نتیجہ کمیشن کو فراہم کیا، الیکشن کمیشن نے فارم 47 صبح 4:28بجے پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا