حماد اظہر قانونی مسائل ، ضمنی الیکشن سے آئوٹ؟

 کیسز کے باعث حماد اظہر کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا،این اے129 میں امید وار کون ہوگا؟پی ٹی آئی فیصلہ نہ کرسکی 
لاہور( خصوصی رپورٹ ) این اے 129 ضمنی الیکشن سے حماد اظہر کے آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے این اے 129 ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف تاحال امیدوار کے نام کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے حماد اظہر کو امیدوار کے چنائوکا اختیار دیا ہے تاہم حماد اظہر پر قائم کیسز کے باعث انہیں قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے،وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔ذرائع کے مطابق اویس انجم یا ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے پر بھی غور جاری ہے،پی ٹی آئی کو آج (پیر)شام تک امیدوار کا نام فائنل کرنا ہے۔