غزہ میں اسرائیلی حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی،پاکستان

عالمی انسانی حقوق اور انسانی قانون کی پاسداری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں
اسلام آباد(آ ئی این پی )پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے۔۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہاہے کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم بچے، خواتین جاں بحق اور زخمی ہوئے، اسرائیل ان حملوں سے بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں