پاکستان کوسٹ گارڈز کا بلوچستان سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدام

پاکستان کوسٹ گارڈز کا بلوچستان سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدام

 پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

 اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندری علاقے میں، کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 12 فشنگ ٹرالرز کے خلاف کارروائی کی، جن میں سے بیشتر غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑ رہے تھے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ٹرالنگ کی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے مقامی ماہی گیروں کو فائدہ پہنچا ہے اور سمندری حیات کی حفاظت بھی ممکن ہوئی ہے۔اس کے علاوہ، کوسٹ گارڈز نے 372 ممنوعہ فشنگ نیٹس کو بھی ضبط کیا ہے، جو کہ سمندری حیات اور مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچاتے تھے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ادارہ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا، اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ، کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ کوسٹ گارڈز کا عزم ہے کہ وہ ملک کی سمندری حدود میں قانون اور نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔