دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں تیز

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں تیز

ترکیہ اور جرمنی میں مبینہ طور پر مختلف جرائم میں ملوث غیرقانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، جسے میزبان ممالک کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

ترک اور افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے آغدیر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ انسانی اسمگلرز اور 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے 11 غیرقانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹیشن مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوٹر کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں مجموعی طور پر 16 ہزار 436 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ادھر جرمنی میں بھی مختلف جرائم میں مبینہ ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں قتل، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات پر کارروائیاں شامل ہیں۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد غیرقانونی امیگریشن پر قابو پانا اور اندرونی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے، تاہم انسانی حقوق کے حلقے ان کارروائیوں پر مختلف آرا رکھتے ہیں۔