اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے بین الصوبائی اقامتی منصوبہ

اہل قلم کیلئے  اسلام آباد میں 10 روزہ رہائش اور میزبانی کا انتظام کیا جائیگا
اسلا م آباد(آ ئی این پی ) اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد نے بین الصوبائی اقامتی منصوبہ 2026 کا اعلان کر دیا ہے، اہل قلم کے لئے 16 تا 25 جنوری 2026 تک اسلام آباد میں 10 روزہ رہائش اور میزبانی کا انتظام کیا جائے گا، قیام،طعام اور سفر کا خرچ اکادمی ادبیات فراہم کرے گی۔اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد نے بین الصوبائی اقامتی منصوبے کیلئے ملک بھر سے 50 سال سے کم عمر اہل قلم سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، چیئرپرسن اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف کا کہنا ہے کہ قیام، طعام اور سفر کے خرچہ اکادمی ادبیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اہل قلم کی اسلام آباد و راولپنڈی کی ادبی شخصیات سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی، ادبی اداروں کے دورے اور خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام ہوگا، منصوبہ میں دور دراز علاقوں کے لکھاریوں کو ترجیح دی جائے گی۔صنفی توازن اور اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان سے 4، 4 اہل قلم شریک ہوں گے