شیرخان، ظفراورحسنین ڈکیتی ، راہزنی ، رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ترجمان پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن پولیس نے بین الصوبائی شاپ رابر وڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لیے ۔ ترجمان کے مطابق گرین ٹائون پولیس نے کارروائی کے دوران شاپ رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ شیر خان اور 2 ساتھی ظفر خان، حسنین کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ 12 موبائل فون،2 لیپ ٹاپ، نقدی، رائفل و درجنوں گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش صدر ڈویژن، ماڈل ٹاؤن و کینٹ ڈویژن میں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔