امریکہ کی وینیزویلا میں خفیہ کارروائیوں کی تیاری، صدر مادورو تشویش میں مبتلا

 واشنگٹن،کراکس (آ ئی این پی )امریکا نے وینیزویلا کے خلاف اپنی کارروائیوں کا ایک نیا اور اہم مرحلہ شروع کرنے کی تیاری کر لی جس پروینزویلین صدر مادوروہ تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دبا ئو بڑھانے کے لئے نئی حکمتِ عملی پر عمل شروع ہو سکتا ہے۔ چار امریکی حکام نے خفیہ طور پر بتایا کہ یہ اقدامات زیادہ تر حساس نوعیت کے ہوں گے، جن میں ممکنہ طور پر خفیہ آپریشن شامل ہوں گے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ واضح نہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کارروائی کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں، تاہم گزشتہ کئی ہفتوں سے اشارے مل رہے ہیں کہ امریکا وینیزویلا کے خلاف بڑی سرگرمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکا نے حالیہ عرصے میں کیریبین میں اپنی فوجی موجودگی بھی بڑھا دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید گہری ہو گئی ہے