نیویارک(آئی این پی )کینیا کے صدر ولیم رتو نے غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بے پناہ تکالیف میں مبتلا، درپیش مصائب پوری دنیا کیلئے تشویش کا باعث ہیں عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیا کے صدرولیم رتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عام شہریوں کو درپیش مصائب اور انسانی المیہ پوری دنیا کے لئے تشویش کا باعث ہے، غزہ میں انسانی تباہی اور عام شہریوں کی مشکلات پر سخت فکرمند ہیں جو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بے پناہ تکالیف میں مبتلا ہیں۔صدر ولیم رتو نے کہا کہ کینیا اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے