جاری کردہ تصاویر میں مادورو کو پرواز کے دوران ہتھکڑیاں اور آنکھوں پر پٹی لگائے دیکھا
نیویارک(آئی این پی )وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اتوار کے روز نیویارک کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطا بق مادورو کو لے کر آنے والا طیارہ ہفتے و اتوار کی درمیانی رات نیویارک سٹی کے قریب اترا، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر پہنچایا گیا اور سخت سیکیورٹی میں بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر لے جایا گیا۔امریکی حکام کی جاری کردہ تصاویر میں مادورو کو پرواز کے دوران ہتھکڑیاں اور آنکھوں پر پٹی لگائے دیکھا گیا، جبکہ بعد میں انہیں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر میں ایک راہداری سے گزرتے دکھایا گیا، جہاں انہیں نئے سال کی مبارک باد دی گئی۔نارکو دہشت گردی کی سازش سمیت مختلف وفاقی الزامات کے تحت فردِ جرم عائد ہونے کے بعد مادورو کو آج (پیر کو) مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ وینزویلا کی نگرانی کیسے کریں گے