ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کے عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا، مادورو کے بیٹے نے حمایت کردی

کراکس(آئی این پی )وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر برائے تیل ڈیلسی روڈریگز نے ملک کی عبوری صدر کے طور پر باضابطہ حلف اٹھا لیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب معزول صدر نکولس مادورو منشیات کے الزامات کے تحت نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔مادورو کو ہفتے کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ایک ڈرامائی فوجی کارروائی کے دوران اقتدار سے ہٹا کر امریکا منتقل کیا گیا تھا