روم (آئی این پی )اٹلی کی وزیرِاعظم جورجیا ملونی نے اتوار کے روز وینیزویلا کی اپوزیشن لیڈر مریا کورینا مچاڈو سے فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنمائو ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صدر نکولس مادورو کی اقتدار سے علیحدگی ایک پرامن اور جمہوری انتقالِ اقتدار کے امکانات پیدا کرے گا۔جورجیا ملونی کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فون کال کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مادورو کا اقتدار چھوڑنا وینیزویلا کے عوام کے لیے امید کا ایک نیا باب ہے، جس کے ذریعے وہ دوبارہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے بنیادی اصولوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔