فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عشائیہ، صدر، وزیرِ اعظم اور سیاسی قیادت یکجا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عشائیہ، صدر، وزیرِ اعظم اور سیاسی قیادت یکجا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ملکی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ، معرکۂ حق میں سیاسی ہم آہنگی اور عوامی جذبے کو خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) میں قومی اتحاد، سیاسی بصیرت، اور عوامی جذبے کے اعزاز میں اہم عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز، اور سینئر سیاسی قیادت نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے کا مقصد معرکۂ حق کے دوران قوم کے جذبے اور سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہنا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستانی قوم نے جس مثالی اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی طاقت اور استقلال کی علامت ہے۔فیلڈ مارشل نے اس موقع پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا جس نے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر انداز میں جواب دیا اور قومی بیانیے کو تقویت دی۔

 انہوں نے کہا کہ "میڈیا نے دشمن کے جھوٹے بیانیے کے خلاف سچائی پر مبنی معلومات قوم تک پہنچا کر ذمہ دار صحافت کا ثبوت دیا۔"عشائیے میں شریک سیاسی قیادت نے بھی عسکری قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے سب ادارے اور قوتیں یکسو اور متحد ہیں۔یہ عشائیہ نہ صرف موجودہ قومی حالات میں سول ملٹری ہم آہنگی کی علامت ہے بلکہ عوامی حوصلے اور قربانیوں کے اعتراف کا اظہار بھی ہے، جو ملک کو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔