فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کا خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کا خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ" نے اپنے تازہ مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے، مضمون کے مطابق عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان کے پاک-امریکہ تعلقات میں نئی جہت سامنے آئی ہے۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی:
مضمون کے مطابق 18 جون کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوئی۔صدر ٹرمپ نے بھارت کو "مردہ معیشت" قرار دیتے ہوئے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت صرف 19 فیصد ٹیرف لگایا گیا۔امریکا پاکستان کے ساتھ اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر بھی کام کر رہا ہے۔
پاکستان کی سفارتی کامیابیاں:
امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا۔امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے۔عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہِ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں ہیں۔
چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات:
دی اکانومسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات قائم رکھے۔بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، انہوں نے غیر ملکی دباؤ کے باوجود بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔
سرمایہ کاری کے نئے مواقع:
صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔نئی سفارتی حکمت عملی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح پر نئی شناخت دی ہے۔دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتکاری اور علاقائی توازن کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں فیلڈ مارشل کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔