بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی: وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ

بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی: وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور بھارت جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے موقف کو سامنے لانے میں ثمینہ قاسم فعال رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عطاء تارڑ نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری جنگ کے دوران ترکی نے مثالی تعاون کیا اور دوست ممالک نے پاکستان کے حق کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو شاندار فتح سے نوازا ہے اور ملک کی سول و عسکری قیادت مضبوط اور متحد ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساحلوں کی طرف جرات نہیں ہوئی۔