آسٹریلیا: تسمانیہ میں پرواز کے دوران چھوٹا مسافر طیارہ پراسرار طور پر لاپتہ، بزرگ جوڑا سوار

آسٹریلیا: تسمانیہ میں پرواز کے دوران چھوٹا مسافر طیارہ پراسرار طور پر لاپتہ، بزرگ جوڑا سوار

آسٹریلیائی ریاست تسمانیہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دورانِ پرواز پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔ طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا جو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے نیو ساؤتھ ویلز جا رہا تھا۔

واقعے کی تفصیل:
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دو نشستوں والا طیارہ تسمانیا سے نیو ساؤتھ ویلز کی جانب پرواز کر رہا تھا اور بیس اسٹریٹ عبور کرتے ہوئے اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا۔پائلٹ کی جانب سے نہ کوئی ہنگامی کال (مے ڈے) موصول ہوئی اور نہ ہی کسی ریڈیو رابطے کے ذریعے مدد طلب کی گئی۔طیارے کی مقررہ وقت پر منزل پر نہ پہنچنے پر اہلِ خانہ نے حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی۔
پولیس اور حکام کا مؤقف:
تسمانیا پولیس کے مطابق طیارے میں موجود دونوں مسافروں کی عمریں 60 اور 70 سال ہیں، اور دونوں کا تعلق تسمانیا سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ ایک تجربہ کار ہوا باز تھا، تاہم یہ طیارہ اس کے لیے نسبتاً نیا تھا۔آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی (AMSA) کے مطابق طیارے کی تلاش کا عمل جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں فضائی اور سمندری راستوں سے تلاش کر رہی ہیں۔
تحقیقات اور خدشات:
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے اچانک لاپتہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ کوئی ہنگامی سگنل موصول نہیں ہوا، اس لیے یہ معاملہ مزید پراسرار ہو گیا ہے۔