" آپ کی حفاظت، ہمارا مشن" کے عنوان سے آگاہی سیشن

جمعتہ المبارک کے موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا:فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پرشہر کے داخلی وخارجی راستوں اوراہم شاہراوں پر سکیورٹی بڑھاتے ہوئے ناکہ جات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔سکیورٹی پلان کے مطابق نمازیوں کی حفاظت کیلئے شہر کی تمام5059 مساجد پر پانچ ہزار سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی پر مامور رہے۔ کیٹیگری اے کی 218،بی کی 776اورکیٹیگری سی کی 4065 مساجد کے سیکورٹی انتظامات قبل ازوقت مکمل کئے گئے۔ بڑے اجتماعات پر سکیورٹی مزید موثر بنانے کیلئے سنائپرز بھی تعینات کئے گئے جبکہ ڈولفن، پی آریو اور پٹرولنگ یونٹس کی مساجد کے اطراف مسلسل گشت کو یقینی بنایا گیا۔ فیصل کامران نے سپروائزری افسران کونمازِ جمعہ کی سکیورٹی فیلڈ میں جا کر خود چیک کرنے اورموٹر سائیکل وگاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلہ پر پارک کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں سے مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا 15 پر دینے کی گزارش کی۔