تانا بانا آف کلر فل تھریڈ کے عنوان سے ٹیکسٹائل آرٹ کی ایک شاندار نمائش

 تانا بانا آف کلر فل تھریڈ کے عنوان سے ٹیکسٹائل آرٹ کی ایک شاندار نمائش کواپراآرٹ گیلری میں منعقد ہوئی۔8آرٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیو ٹس کی 60 نوجوان خواتین ڈیزائنروں نے اپنے تیارکردہ ٹیکسٹائل کے کام کو نمائش میں سجایا جس میں ثقافت اور فلارا اینڈ فاء￿ ونا کیطتھیم کو تجریدی انداز میں دکھایا۔نوجوان ڈیزائنروں نے ٹیکسٹائل اور فیبریکشن کے لئے بڑی دلکش ٹیکنیکس جیسے ایبلک ؛ پیج ورک ؛ ویونگ ؛ ٹائی اینڈ ڈائی ؛ ایمبرئڈری ؛ فیبرک پینٹ ؛ ہکنگ اور ڈیجیٹل پرنٹنگ کا استعمال کیا۔ یہ ایک بڑی نمائش ہے جس میں گیلری کی دیواروں پر ٹیکسٹائل آرٹ کے تقریبن 172 نمونے آویزہ کئے گئے۔ نمائش کا افتتاح امبرافضل چھٹہ ڈائریکٹر ٹریننگ ٹیوٹا نے کیا اور کام کی بہت تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش بہت اہم ہے یہ آنے والے ٹیکسٹائل ڈیزائنرز کے لئے فیبرکس کے شعبے میں نئے ڈیزائن تیار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔ محمد جاوید صدارتی ایوارڈ یافتہ سئنیر آرٹسٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی نمائش ٹیکسٹائل انڈسٹری کے میعار کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ٹیسٹائل آرٹ کی یہ نمائش کواپرا آرٹ گیلری میں 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔