''جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی'' کے عنوان سے عالمی مکالمے کا انعقاد

جوہانسبرگ(یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام ''جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی'' کے عنوان سے عالمی مکالمے کا جوہانسبرگ میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں  بیجنگ میں اختتام پذیر  ہوا، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے