ارفع ٹیکنالوجی پارک میں سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیشن

 ڈاکٹر ماریہ آزاد کا خواتین شرکاکو سروائیکل کینسر کے اسباب، علامات ، بچا ئو پرلیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیشن ہواجس کا مقصد خواتین میں صحت سے متعلق شعور دینا اور سروائیکل کینسر کی بروقت روک تھام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ مہمانِ خصوصی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ریلوے کیرنز ہسپتال لاہور ڈاکٹر ماریہ آزاد نے خواتین شرکا کو سروائیکل کینسر کے اسباب، علامات اور بچا ئو پرلیکچر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت کی کم عمر بچیوں کی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی ضروری ہے تاکہ اس مرض کے پھیلا ئو کو روکا جا سکے۔ صحتمند طرزِ زندگی، باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتی ہے جو بیماریوں کیخلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔ 'PITB Connect360‘پی آئی ٹی بی کمیونیکیشن اینڈ کو آرڈینیشن وِنگ کا اہم اقدام ہے جو ادارے کے ملازمین کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ورک پلیس کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی توازن، جسمانی صحت اور آن لائن تحفظ جیسے اہم پہلو ئوں بارے بھی تربیت فراہم کرتا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سروائیکل کینسر جیسے حساس موضوعات پر آگاہی دینا خواتین کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے ۔