پتوکی ( کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی پولیس پتوکی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون ملزم سے ڈیڑھ کلوگرام منشیات بر آمد، ملزم گرفتار ، سٹی پولیس ٹیم کی کاروائی کاشف چوک پتوکی کا رہائشی منشیات فروش شاکر عرف شاکری مئیو رنگے ھاتھوں گرفتار بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس بر آمد تھانہ سٹی پتوکی کے سب انسپکٹر عامر ذوالفقار نے محلہ احمد نگر کے قریب سے ملزم کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جو پتوکی اور اسکے گردونواح میں منشیات فروخت کرتا تھا ملزم کو سب انسپکٹر عامر ذوالفقار تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع کو ڈرگ فری بنانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔