شاہدرہ:نجی فیکٹری کے دفتر پر مسلح افراد کا دھاوا

پولیس کا بروقت ریسپانس، نقص امن کا خطرہ ٹل گیا، قبضہ سے اسلحہ برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نجی فیکٹری کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ملزمان کو گرفتار کرکے 3 رائفل 1پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان لین دین کے تنازعہ پر اسلحہ لیکر نجی دفتر پہنچ گئے شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت ریسپانس سے نقص امن کا خطرہ ٹل گیاملزمان کے قبضہ سے 3 رائفل 1 پستول اور درجنوں
 گولیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں حاجی لال،علی شیر،شیر زمان اور زبیر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت ریسپانس کرنے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی