زیرِ حراست ملزم چھڑوانے کے لیے وکلاء اور ساتھیوں نے حملہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے دفتر پر وکلاء اور زیرِ حراست ملزم کے ساتھیوں نے دھاوا بول دیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نوملزمان جن میں عبدالعظیم، مبشر حسن، زبیدہ سمیت دیگر شامل ہیں، دفتر میں زبردستی داخل ہوئے اور زیرِ حراست ملزم مدثر حسین کو چھڑوانے کی کوشش کیملزمان نے نہ صرف کارِ سرکار میں مداخلت کی بلکہ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی بھی کی۔ حملہ کرنے والوں میں مبشر حسن شامل ہے، جو زیرِ حراست ملزم مدثر حسین کا سگا بھائی بتایا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے بیان پر درج کیا۔ مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے