پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پاکپتن میں مسلح افراد کا اسسٹنٹ کمشنر کی رہائشگاہ پر دھاوا، زبردستی اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری رہائشگاہ کے بیڈ روم میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ، ہلڑبازی کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ چوری کرکے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے صادق وٹو سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین آصف کی مدعیت میں درج کرلیا۔ ملزموں کو دکانیں سیل کرنے کا رنج تھا۔